یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا146واں اجلاس

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا146واں اجلاس
لاہور۔(کرئیرکاروان)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہو رکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا146واں اجلاس وائس چانسلرپروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی پروگرامز کے لیے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔
 
اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر شہلا اسلم ایم فل بیہورل سائنسز، محمد مدثر راشد ایم فل ہیومن جنیٹکس، ڈاکٹر فائزہ شفیق ایم فل ہیماٹولوجی، علیشہ لیاقت ایم فل مائیکروبیالوجی، رباب معراج ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر بسمہ فاطمہ اسلم ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر مہوش سجاد ایم فل سائنس آف ڈینٹل میٹریل، ڈاکٹر دائود انتھونی ایم فل سائنس آف ڈینٹل میٹریل ، ڈاکٹر بشریٰ افتخار ایم فل بائیوکیمسٹری، ڈاکٹر نائلہ کہکشاں ایم ایس گائنی، ڈاکٹر آمنہ احسن ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر قرة العین ایم فل اورل پیتھالوجی، آسیہ جہانزیب ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز، ردا فاطمہ ایم فل میڈیکل لیبارٹری سائنسز اور ڈاکٹر بنیش اعجاز ایم فل ہیماٹولوجی شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں رجسٹریشن کیلئی22 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔