30 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور(مقامی نمائندہ کریئر کاروان) لاہور میں 30 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان بذریعہ نوٹیفیکشن کردیا گیا ہے۔
،
تعطیل حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امام الاولیاءالشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 975واں سالانہ عرس مبارک 28تا 30اکتوبر2018ءمنعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں 30 اکتوبر بروز منگل کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 11:00بجے دن رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس سال محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لیے مبلغ ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے۔