ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

ینگ سائیکالوجسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹر  ینگ سائیکالوجسٹس ایسوسی ایشن  جناب فرید احمد کی زیر نگرانی ذہنی صحت  کے عالمی دن کے موقع  پر لاہور کے ایک نجی ہوٹل  میں آگاہی سیمینار  کا اہتمام کیا گیا جس میں ینگ سائیکالوجسٹس ایسوسی ایشن  کے نمائندگان کے ساتھ  ساتھ  مختلف یونیورسٹیوں  کے شعبہ نفسیات  کے طالب علموں نے بھی بھرپور شرکت کی. اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ  پنجاب, گورنمنٹ ایم اے او کالج  کے سابق پرنسپل  ,فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے شعبہ نفسیات  کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ, سی ایم ایچ ہسپتال  کے سینیئر  سائیکاٹرسٹس موجود تھے.
مقررین نے اس موقع  پر اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں  ذہنی صحت سے متعلق آگاہی بہت کم ہے جس کی وجہ سے ذہنی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج  میں مشکل پیش آتی ہے اور اس حوالے سے آگاہی سیمینارز کا اہتمام کیا جانا قابل ستائش  ہے. تقریب کے اختتام پر شرکاء  میں سرٹیفکیٹس بھی  تقسیم کیے گئے .ینگ سائیکالوجسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملک بھر  میں آگاہی سیمینارز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سلسلے میں لاہور, اسلام آباد, کرا چی, پشاور, کوئٹہ, فیصل آباد اور سرگودھا  سمیت دیگر بڑے شہروں میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے