حکومت تعلیمی اداروں کو بھی تعاون فراہم کرے : چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن

حکومت تعلیمی اداروں کو بھی تعاون فراہم کرے : چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن
 
لاہور(پ۔ر) چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ کالجز ایسوسی ایشن رانا عدیل ممتاز نے ایسوسی ایشن کے مطالبات پیش کر دیے انکا کہنا تھا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے پچھتر فیصد.  طلباء کو تعلیم فراہم کرتے ہیں اور داخلے کے وقت پر قومی مفادات کو ترجیع دیتے ہوئے ہم نے ادارے بند کر دیے ہیں لیکن ہمارے ہم مشکلات میں ہیں ہم باقائدہ سے حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں مشکل وقت میں دوسرے سیکٹرز کی طرز پر ہمیں بھی مدد کی جائے۔۔
ہمارے مندرجہ ذیل مطالبات حکومت کے سامنے رکھتے ہیں۔۔
 
اول ہمارے کالجز جو کرایوں پر ہیں ان کے کرایوں کو تین ماہ کے لیے *موخر کیا جائے۔۔
*ہمارے بجلی و گیس کے بلز کو موخر کیا جائے ۔
ہمارے اساتذہ کی تنخواہ کا پچاس فیصد بوجھ حکومت ہمارے ساتھ مل کر اٹھائے۔
*حکومت ادارہ مالکان کو قرضے فراہم کرے