آٹھویں جماعت کے نتائج تیار، کامیابی کا تناسب 87 فیصد سے زیادہ رہا

آٹھویں جماعت کے نتائج  تیار کامیابی  کا تناسب 87 فیصد سے زیادہ رہا ۔لاہور ڈسٹرکٹ کی کاکردگی سب سے بری رہی ۔ 36اضلاع میں نتائج کی بنیاد پر سب سے آخری  نمبر آیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمیشن کمیشن کے زیر اہتمام آٹھوین جماعت کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا ۔  گذشتہ روز پنجاب ایگزمیشن کمیشن کی جانب سے پوزیشن ہولڈز کے ناموں کا  اعلان کیا گیا ۔ پوزیشن ہولڈز میں لاہور کا کوئی بھی طالب علم شامل نہیں ہے ۔ پہلی پوزیشن بورے والا سے شازل مقصود نے 496 نمبر لیکر حاصل کی ۔دوسری پوزیشن مظفر گڑھ کے محمد شہباز اور ڈسکہ کے عبدالوحف بسرا نے حاصل کی ۔تیسری پوزیشن پر ایمان فاطمہ ۔ علیحہ مریم اور ایمان فاطمہ نے حاصل کی ۔ نتائج میں سب سے بری کاکردگی لاہور کی رہی ۔ نتائج کی بنیاد میں لاہور کا 36 اضلاع میں 36واں نمبر رہا ۔گذشتہ سال بھی لاہور ڈسٹرکٹ کی کاردگی بری رہی تھی ۔  لاہور سے 68 ہزار 4سو 27 بچوں نے امتحانات میں شرکت کی تھی تاہم پاس 48 ہزار 6سو68 بچے ہوئے ۔اور کامیابی کا تباسب 71 فیصد رہا ۔  درجہ بندی میں خانیوال پہلے ،چنیوٹ دوسرے جبکہ اوکاڑہ تیسرے نمبر پر رہا ۔  امتحانات میں مجموع طور پر دس لاکھ  سے زائد بچوں نے شرکت کی تھی۔