امریکی میگزین نے ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین کرتے ہوئے، تصویر سرورق پر شائع کردی

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو امریکی میگزین کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی کی تصویر امریکی میگزین ’Teen Vougue‘ کے کور پیج (سرورق) پر شائع کی گئی۔
امریکی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے صدمے سے باہر آنے، تعلیم اور نوجوانوں سے آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔
اس حوالے سے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ آگاہی حاصل کرنا تبدیلی لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ  اگلے 10 برسوں میں نوجوان دنیا میں تبدیلی لائیں گے۔