نیا پاکستان تب بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے، شاہد آفریدی

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان تب بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے۔
 
کراچی میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، نیا پاکستان جب بنے گا جب یہاں لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے، پہلے کبھی یونیورسٹی نہیں گیا تھا لیکن اب اسی یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا، اپنی فاونڈیشن کے ذریعے بھی لڑکیوں کی تعلیم کیلیے کام کررہا ہوں۔
 
شاہد آفریدی نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتے ہوئے جلدی آؤٹ ہوجاتا تو عوام غصے میں آجاتے تھے، پھر میں کوشش کرتا تھا کہ بولنگ اور فیلڈنگ کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔