نائیکون پاکستان کے زیر انتظام خواتین کے لیے فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی سے متعلق لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

نائیکون پاکستان کے زیر انتظام خواتین کے لیے  تین اکتوبر کو ایک روزہ  فوٹوگرای اور ویڈیو گرافی سے متعلق لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ملک کے نامور فوٹوگرافر او پی ایم ، ازکا رضوان اور ویڈیو ڈاریکٹر محمد بلال شاہ نے خواتین سٹوڈنٹس کو لیکچرز دیے ، تقریب کے اختتام پہ شرکا کو نایکون پاکستان کی طرف سے انعامات بھی دیے گے جبکہ ازکا رضوان ، محمد  بلال شاہ اور او پی ایم کو نایکون کی جانب سے مستند ٹرینر ہونے کے سرٹیفیکٹ بھی دئے گئے،ورکشاپ سے مستفیذ ہونے والی طلبا کا خیال تھا کہ نایکون پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگت کیمروں اور ایڈٹنگ پہ آگاہی ملنا بہت خوش قسمتی کی بات ہے  اس موقع پہ نایکون پاکستان کے مارکیٹنگ مینجر جناب سید زبیر قطب نے بتایا کہ نایکون اس سال دسمبر سے پہلے پندرہ سے زیادہ ورکشاپ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور نایکون کے جدید کیمرہ Z6, Z7 کو ہر ورکشاپ میں سٹوڈنٹس کی پریکٹس کے لیے مفت فراہم کرے گا۔