انٹرنیشل سکول آف شوئفات میں سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے ڈرامے کا انعقاد

انٹرنیشل سکول آف شوئفات میں سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے ڈرامے کا انعقاد
لاہور: انٹرنیشل سکول آف شوئفات میں ڈرامے رومیو جولیٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی سی ایس کے طلبا نے بہترین ڈرامہ پیش کیا ڈرامے میں میڈیا،کارپوریٹ اور ڈرامہ انڈسٹری سے مختلف شخصیات نے شرکت کی ڈرامے کا مقصد سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنا تھا تاکہ وہ بھی کامیابی کی دوڑ میں شریک ہو سکیں ڈائریکٹر سکول میڈم مارگو عزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان کے سپیشل اولمپکس کے بچوں کو تعاون فراہم کرنے کا وسیلہ بنے ہیں میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں مہمان نوازی کرنے کا موقع فراہم کیا میں بہترین ڈرامے کے انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ڈرامے میں جبران بشیر، ایوب غوری، شفاعت رسول ہاشمی، امبرین گُل، میجر اورنگزیب و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔۔