نجی اسکولوں کی من مانیاں

لاہور(تعلیمی رپورٹر)ملک میں کرونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام تعلیمی ادار وں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں اورباوثوق ذرائع کے مطابق اسکولوں کو اس بات کا پابندکیاگیاہے کہ وہ بچوں کی فیسوں کی مد میں بھی ۰۲ فیصد رعائت دینے کے پابندہونگے۔اس کے علاوہ والدین سے فیسیں بھی یکمشت کی بجائے ماہانہ وصول کی جائیں گی۔لیکن اطلاعات کے مطابق بعض نجی اسکول مالکان نے اپنی من مانیاں جاری کررکھی ہیں اور ماہانہ فیس کی دودن کی تاخیر پر بچوں کا نام اسکول سے کاٹ دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ والدین سے سکول چھوڑنے کی  فیس دس ہزار طلب کی جارہی ہے‘جبکہ طالبعلموں کو چھٹیوں میں دیے گئے ہوم ورک کی فیس الگ سے مقرر کردی گئی ہے۔والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ان حالات میں والدین کے لیے کوئی واضح حکمت عملی اپنائے۔