پنجاب یونیورسٹی نے عاطفہ عثمانی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی

لاہور(3 اگست ،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی نے عاطفہ عثمانی دختر محمد احمد عثمانی کوہوم اکنامکس کے مضمون میں ان کے’’طنزیہ مصور ی پر مبنی میکسم کے کارٹونوں کا تجزیاتی مطالعہ ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی ہے۔تحقیق کے مطابق میکسم کے کارٹون پاکستان کی تاریخ کا ایک تصویری مجموعہ ہیں جو پاکستان کی سیاسی و سماجی زندگی کی ایک تحقیقی تصویر اجاگر کرتے ہیں ۔ وہ اپنے کاٹ دار طنز سے عہدیداران سلطنت کی بد قماشیوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں اور پاکستانی اداروں کی بد عملی اور بد فعالی کو بھی اپنے خاکوں کے ذریعے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں۔