تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن  کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق توسیع کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔صوبہ بھر کے تمام نجی و سرکاری کالجز اور یونیورسٹیاں 31 مئی تک بند رہیں گی۔تعلیمی اداروں کی دوماہ کی بندش موسم گرما کی تعطیلات کی مد میں تصور ہوں گی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے فیصلہ وفاقی وزارت تعلیم کی ہدایات پر کیا