ایکس ڈیمی اورسی آئی ٹی ایس نے لوگوں کو سکلز فراہم کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا

ایکس ڈیمی اورسی آئی ٹی ایس نے دستکاری کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو سکلز فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے اور ایک تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں سی ای او ایکس ڈیمی ڈاکٹر بلال نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کی انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنی مہارت رکھنے والے لوگوں کی بہت ضرورت ہے ایکس ڈیمی ڈیجیٹل تعلیم کے ساتھ ساتھ لگن رکھنے والے لوگوں کو زمینی سطح پر سکلز فراہم کرے گا تاکہ پاکستان ترقی کر سکے اور سی ا آئی ٹی ایس؎کے ساتھ ایم او یو کرنے کا بھی یہی مقصد ہے ایکس ڈیمی کی بنیاد اس لیے رکھی کہ لوگ بہترین اور معیاری سکلز مفت حاصل کر لے برسرِ روزگار آ سکیں اور اپنی زندگی اگزار سکیں ایکس ڈیمی سے اس وقت سو سے زائد ممالک میں لوگ مختلف کورسز سے مستفید ہو رہے ہیں انکا مزید کہنا تھا پاکستانی لوگ بیشتر سٹریس میں رہتے ہیں اور ہم ایکس ڈیمی کے زریعے ڈیجیٹلی سٹریس مینجمنٹ پر کا م کر رہے ہیں میں آپکو بتاتا چلوں سٹریس مینجمنٹ بھی ایک سکل ہے ایکس ڈیمی پر زندگی گزارنے کے لیے جو سکلز درکار ہیں وہ موجود ہیں اور ہم اس کی فیس اس وجہ سے نہیں لے رہے تاکہ ہر شخص اور طالبعلم بھی اس سے سیکھ سکیں اور انشاء اللہ بہت جلد میں ایکس ڈیمی کے پلیٹ فارم سے ہی مختلف شہروں میں بھی ایسے سیشنز کروں گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں  بلامعاوضہ سرگرمیاں ممکن کروانے پر میں اپنی ٹیم کا بھی بے حد مشکور ہوں کیونکہ ہمارے ادارے میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اور میری ٹیم بھی میرے جیسے ہی خیالات رکھتی ہے پرنسپل سی ایس آئی ٹی احرار کا کہنا تھا میں ڈاکٹر بلال کا بیحد مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری ایک آواز پر ہمیں بلامعاضہ اپنی خدمات فراہم کی ادارہی انکا بے حد مشکور ہے کہ انہوں نے عام لوگوں کے لیے بھی ایسی معیاری ٹریننگز فری دی ہم امید کرتے ہیں ایکس ڈیمی اور سی آئی ٹی ایس مل کر پاکستان کے عام لوگوں کو بھی خدمات فراہم کرتے رہیں گے تقریب کے اختتام میں ڈاکٹر بلال کو اعزاز شیلڈ بھی دی گئی