تکلیف دہ لمحات کا دنیا تک پہنچانے کا ایک انوکھا انداز

شام میں جاری مظالم اور عوام کی حالتِ زار نے کس آنکھ کو اشکبار اور دل کو دکھی نہیں کیا ہو گا، انہی تکلیف دہ لمحات کو کچھ ماہر فنکاروں نے دنیا تک پہنچانے کا ایک انوکھا انداز اپنایا ہے اور فوجیوں کے زیرِ استعمال رہنے والے سرنگ کو آرٹ گیلری میں بدل دیا ہے ۔

18 شامی آرٹسٹوں نے9میٹر لمبی ٹنل کی دیواروں میں نوک دار باریک آلات کی مدد سے مٹی اور ریت میں تراش خراش کرتے ہوئے ایسے مجسمے اورتصاویر تشکیل دی ہیں کہ دیکھنے والے ان کی مہارت پر حیران رہ گئے جبکہ اس ٹاسک کو پورا کرتے ہوئے کم ازکم 25 دن لگے ۔اس ٹنل کو آرٹ گیلری میں تبدیل کرتے ہوئے نہ صر ف شام میں پیش آنیوالے واقعات کی منظر کشی کی ہے بلکہ دنیا تک ان کی داستان پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے ۔