ٹک ٹاک کا انڈیامیں ایجوٹاک کے نام سے تعلیمی پروگرام کا آغاز

لاہور(نیوز ڈیسک)مختصر ویڈیو بنانے والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک بھارت میں اپنے ہیش ٹیگ edutokکے ساتھ ای لرننگ مارکیٹنگ میں داخل ہوگئی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کمپنی تعلیمی اداروں کی شراکت سے صحت اور تعلیم کی ویڈیوز پر توجہ دے رہی ہے۔اس ضمن میں تخلیق کاروں نے اب تک دس ملین ویڈیوز بنالی ہیں جنہیں مجموعی طورپر ۸۴ ارب باردیکھاجاچکاہے۔کمپنی کے مطابق ستمبرمیں ٹک ٹاک نے کئی تعلیمی کمپنیوں جیسے vedantu,vidia sagar, hello english awr getking سے ویڈیوبنانے کے لیے شراکت داری کی تھی۔لیکن بعدازاں topper میٖڈ ایزی اور گریڈ اپ سے بھی شراکت داری کی ہے۔ٹک ٹاک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایجوٹاک سے ٹک ٹاک یوٹیوب کے مدمقابل آگیاہے۔اس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوب کے برعکس ٹک ٹاک مختصر ویڈیوز کی صورت میں زیادہ بہتر مواد پیش کرسکے گا۔بھارت میں ٹک ٹاک کے ۰۲ کروڑ صارفین ہیں۔اس لیے کمپنی صرف تفریحی سروسز تک محدودرہنا نہیں چاہتی ایجوٹاک کا اجراء اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔