UMTکریئر فیئر2018ءکا کل انعقاد ہوگا

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہونے والا UMTکریئر فیئر2018ءمیں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔کریئر سروسز کے حوالہ سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے طلبہ سے ہدایت کی ہے کہ ایونٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے تعلیمی کوائف واسناد اور C.V.کے ساتھ ایونٹ میں شامل ہوں تاکہ آپ کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے سلسلہ میں مشاورت، اندرون ملک وبیرون ملک یونیورسٹیوں میں داخلوں اور ملازمت کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ علم اور آسانی ہوسکے۔
اس جاب فریئر میں بہت سی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز اپنے سٹال لگا رہی ہیں، اس کریئر فیئر سے بے روزگار پڑھے لکھے بچوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق نوکری مل سکے اور اس کے ذریعہ کمپنیز کو بھی اچھے اور قابل ملازمین میسر ہوسکیں گے۔ تاکہ وہ اپنی قابلیت، محنت اور تعلیم کے استعمال سے کمپنی کو مزیدبلندی تکپہنچاسکیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور کریئر کاروان کے مابین 20نومبر2018ءکو ایک معاہدہ دستخط کیا گیا،جس کے مطابق UMTکے کریئر فیئر2018ءمیں کریئر کاروان ویب پورٹل ‘یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کاسوشل میڈیا پارٹنرہے۔اس ایونٹ کی کی تمام تر کوریج کا ذمہ کریئر کاروان ڈاٹ کام کو حاصل ہے جو ہمارے سوشل میڈیا کے پیج پر باآسانی دیکھی جاسکتی ہیں۔
سوشل میڈیا کا لنک: