UMTکریئر فیئر2018 منعقد ہوگیا

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) باالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں،یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کریئر فیئر2018 ایونٹ کاآج باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
اس جاب فریئر میں بہت سی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز اپنے سٹال لگا رہی ہیں، اس کریئر فیئر سے بے روزگار پڑھے لکھے بچوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق نوکری مل سکے اور اس کے ذریعہ کمپنیز کو بھی اچھے اور قابل ملازمین میسر ہوسکیں گے۔ تاکہ وہ اپنی قابلیت، محنت اور تعلیم کے استعمال سے کمپنی کو مزیدبلندی تک پہنچاسکیں۔