UMTکریئر فیئر کب منعقد ہوگا؟

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ کیئر سنٹر فیئر5دسمبر2018ءکو منعقد کیا جا رہا ہے اس جاب فریئر میں بہت سی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز اپنے سٹال لگا رہی ہیں، اس کریئر فیئر سے بے روزگار پڑھے لکھے بچوں کو ان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق نوکری مل سکے اور اس کے ذریعہ کمپنیز کو بھی اچھے اور قابل ملازمین میسر ہوسکیں گے۔ تاکہ وہ اپنی قابلیت، محنت اور تعلیم کے استعمال سے کمپنی کو مزید اونچائی تک پہنچیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور کریئر کاروان کے مابین 20نومبر2018ءکو ایک معاہدہ دستخط کیا گیا،جس کے مطابق UMTکے کریئر فیئر2018ءمیں کریئر کاروان ویب پورٹل ‘یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کاسوشل میڈیا پارٹنرہو گا۔اس ایونٹ کی کی تمام تر کوریج کا ذمہ کریئر کاروان ڈاٹ کام کو حاصل ہے جو ہمارے سوشل میڈیا کے پیج پر باآسانی دیکھی جاسکتی ہیں۔